آج کی اچھی بات

پھولوں کے شوقین کو چاہیے کہ وہ کانٹوں سے نمٹنے کی طاقت رکھے
اپنے ہاتھوں کو اس قابل بنائے کہ وہ پھول تک پہنچنے کے لیے چبھنے والے
کانٹوں کو خاطر میں نا لائیں (ان کی پرواہ نا کریں)
جس طرح مجھے پھولوں سے عشق ہے
اور ان پھولوں تک پہنچنے کے لیے ابھی مجھے بہت سے کانٹوں کا سامنا
کرنا پڑا
انہوں نے مجھے بہت تکلیف دی مگر میری نگاہ پھولوں کی طرف تھی کہ میں
اپنی منزل تک پہنچنے والا ہوں جسے میں چاہتا ہوں وہ حاصل کرنے والا
ہوں فقط یہ ہی میرے ذہن میں گھوم رہا تھا، میں نے ان کانٹوں سے ملی
تکلیف کو خاطر میں نا لاتے ہوئے (ان کی پرواہ نا کرتے ہوئے ) اپنا کام جاری رکھا اور کامیاب ہو گیا
اسی طرح ہر انسان کو چاہیے کو وہ جسے چاہتا ہے اس کی طرف نگاہ کرے
اس کی طرف اپنی توجہ مبذول رکھے اور راستے میں آنے والے کانٹوں اور
مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے گزر جائے
ان شاءاللہ ایک دن اپنی منزل کو پا لے گا

✍️⁦ بندۂ گنہگار: ارسلان نبی شانی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top